ڈینی گارسیا اور رابرٹو گریرو سے جو جیتے گا ، عامر خان سے لڑے گا

19 ناک آوٴٹس کے ساتھ 3-31 کا ریکارڈ رکھنے والے عامر کیلئے یہ مقابلہ لازمی ہے

بدھ 20 جنوری 2016 12:24

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہفتہ کو شیڈول ڈینی گارسیا اور رابرٹو گریرو کے درمیان مقابلے کے فاتح سے لڑیں گے۔19 ناک آوٴٹس کے ساتھ 3-31 کا ریکارڈ رکھنے والے عامر کیلئے یہ مقابلہ لازمی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ ستمبر ریٹائرمنٹ کے بعد چیمپئن فلائیڈ مے ویدر جونیئر ڈبلیو بی سی ولٹر ویٹ ٹائٹل سے محروم ہو گئے تھے۔اب گارسیا اور گریرو 23 جنوری کو لاس اینجلس، کیلی فورنیا میں اس ٹائٹل کیلئے مد مقابل ہوں گے۔ ڈبلو بی سی نے اپنے اعلان میں واضح کیا ہے کہ عامر اس مقابلے کے فاتح سے ٹکرائیں گے۔