ریو اولمپکس میں ہاکی اور باکسرز کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد آخری امیدیں جوڈو سے وابستہ

بدھ 20 جنوری 2016 12:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) ریو اولمپکس میں ہاکی اور باکسرز کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد اب آخری امیدیں جوڈو کے شاہ حسین شاہ سے وابستہ ہوگئی ہیں جو رواں ماہ کیوبا میں کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی ٹیم تو ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی، باکسرز بھی رنگ سے باہر ہی رہ گئے، اب نظریں ہیں جوڈو کے شاہ حسین شاہ پر جو براہ راست کوالی فکیشن کیلئے پاکستان کی آخری امید ہیں۔

اولمپک برانز میدلسٹ باکسر حسین شاہ کے بیٹے شاہ حسین شاہ بائیس سے چوبیس جنوری تک ہوانا میں ہونیوالی جوڈو گراں پری میں شرکت کریں گے ، مائینس ہنڈریڈ کلوگرام کیٹیگری کی عالمی رینکنگ میں چوالیسویں پوزیشن پر موجود شاہ حسین شاہ اگر اس ایونٹ میں ٹاپ بائیس میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تو وہ اولمپکس کا ٹکٹ بھی حاصل کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :