چارسدہ : یونیورسٹی میں فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ، کلئیرنس آپریشن جاری۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 12:22

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : چارسدہ حملے کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے یونیورسٹی کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا تھا جس میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق یونیورسٹی میں فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے، یونیورسٹی میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے ، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ہر بلاک کو مرحلہ وار کلئیر کیا جا رہا ہے۔ کلئیرنس آپریشن میں پوری یونیورسٹی اور اطراف کے علاقہ کو بھی کلئیر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :