چارسدہ : باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ، اے این پی ترجمان نے وزیر اعلی پرویز خٹک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 12:08

چارسدہ : باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ، اے این پی ترجمان نے وزیر اعلی پرویز ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑپھینکنا ہوگا۔ انہوں نے اس حملے کو صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا اس حملے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو مستعفی ہو جانا چاہئیے۔ ترجمان اے این پی نے پرویز خٹک سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے حملے میں زخمیوں اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار بھی کیا ہے