کرکٹ کرپشن تحقیقات ‘ سری لنکا کے اینجیلیو میتھیوز نے بیان ریکارڈ کرادیا

بدھ 20 جنوری 2016 12:03

کرکٹ کرپشن تحقیقات ‘ سری لنکا کے اینجیلیو میتھیوز نے بیان ریکارڈ کرادیا

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجیلیو میتھیوز نے سری لنکا کرکٹ میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے ادارے کے روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا ۔میتھیوز نے بتایا کہ پولیس کے فنانشل کرائم انویسٹی گیشن ڈویڑن نے مجھ سے میچ فکسنگ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کسی کھلاڑی تک میچ فکسرز نے رسائی کی لیکن کسی مخصوص کھلاڑی کے خلاف کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔کرکٹ سری لنکا میں کرپشن کا اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ٹیم کے دو کرکٹرز رنگانا ہیراتھ اور کوشل پریرا سے بکیز نے ویسٹ انڈیز کیخلاف گال ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کیلئے رابطہ کیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ بکیز نے دونوں کرکٹرز سے رابطہ گیان وشوجتھ نامی ایک نیٹ بولر کے ذریعے کیا تھا ‘سری لنکا کرکٹ نے گیان وشوجتھ پر پہلے ہی پابندی عائد کردی ہے جبکہ ان کے ساتھ رابطہ کے شبہ میں بولنگ کوچ انوشا سمارانائیکے کو دو ماہ کیلئے معطل کردیاادھر سری لنکن وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا نے کہا کہ بک میکرز سے منسلک ایک شخص نے اکتوبر میں گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر کشال پریرا اور اسٹار باوٴلر رنگنا ہیراتھ کو ہزاروں ڈالر رقم کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے حالات پیدا کریں جس سے سری لنکن بیٹنگ لائن بدترین کارکردگی دکھائے۔

(جاری ہے)

جیاسکرا نے کہا کہ بک میکرز چاہتے تھے کہ سری لنکا جلدی آوٴٹ ہو جائے جبکہ اس میچ میں سری لنکا کے جیتنے کی امید تھی لیکن اگر وہ ہار جاتے تو بکیز بہت زیادہ رقم بنا سکتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ میچ ہارنے کیلئے کھلاڑیوں کو 70ہزار ڈالر رقم کی پیشکش کی گئی، پولیس نے کھلاڑیوں تک رسائی حاصل کرنے والے شخص کو تلاش کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :