فکسنگ کیس ، جنوبی افریقی وکٹ کیپر تھامی ٹسولیکل کا نام بھی سامنے آگیا

بدھ 20 جنوری 2016 11:38

فکسنگ کیس ، جنوبی افریقی وکٹ کیپر تھامی ٹسولیکل کا نام بھی سامنے آگیا

جوہانسبرگ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20جنوری- 2016ء) جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر تھامی ٹسولیکل کا نام بھی فکسنگ کیس میں سامنے آگیا، ان پر گذشتہ برس ٹوئنٹی 20 ایونٹ میں 3100 پائونڈ کے عوض گڑبڑ کرنے کا الزام ہے ۔ ٹسولیکل نے 12 برس قبل پروٹیز کی جانب سے 3 ٹیسٹ کھیلے تھے جب کہ 2014ء میں بھی وہ سکواڈ میں شامل رہے ۔

(جاری ہے)

وہ ٹونٹی 20 ایونٹ میں ہائی ویلڈ لائنز کے کپتان تھے تاہم اس ایونٹ کے بعد انھوں نے لائنز کی جانب سے ایک بھی میچ نہیں کھیلا ، اگر جرم ثابت ہوا تو ان پر کم سے کم 5 برس کی پابندی لگ سکتی ہے ۔

ٹسولیکل نے کہاکہ وہ تحقیقات کے بارے میں کچھ جانتے نہ ہی اس بارے میں کوئی تبصرہ کرسکتے ہیں جب کہ دوسری جانب کرکٹ جنوبی افریقہ نے بھی معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا ۔ اس کیس میں پروٹیز بورڈ کے سابق کرکٹر غلام بودی کے ملوث ہونے کی تصدیق کرچکا ہے ۔