میرپور میں کارروائی، 12 افغان باشندے گرفتار

بدھ 20 جنوری 2016 11:22

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں کارروائی کے دوران غیر قانونی مقیم 12 افغان باشندوں کو گرفتارکرکے جعلی رہائشی دستاویزات برآمدکرلیں جبکہ 3دکانوں کو سیل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چودھری امجد اقبال کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے میر پور شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔ اس دوران 12افغان باشندوں کو گرفتار اور 3 دکانوں کو سیل کردیاگیا۔ گرفتار افراد سے جعلی رہائشی دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کاکہناہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر 100فیصد عمل کرایاجائیگا اور غیرقانونی رہائش پذیرغیر ملکیوں کو رہاش دینے پرعمارت مالکان کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔