جنید کی ہسپانوی فٹبالر ایسٹبان گرینیرو سے مشابہت موضوع بحث بن گئی

بدھ 20 جنوری 2016 11:13

جنید کی ہسپانوی فٹبالر ایسٹبان گرینیرو سے مشابہت موضوع بحث بن گئی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20جنوری- 2016ء) جنید خان کی ہسپانوی فٹبالرایسٹبان گرینیرو سے مشابہت موضوع بحث بن گئی ، پیسر نے خود بھی تسلیم کیاکہ میں ان جیسا ہی دکھائی دیتا ہوں ۔

(جاری ہے)

برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگ یہاں تک کہ سری لنکا اور بھارت میں بھی کئی لوگ یہ بات کرتے رہے ہیں ، ایک پی سی بی اینالسٹ نے بھی کہا تھا کہ اگر وہ اپنے بال بڑے کرلیں تو بالکل ان فٹبالر جیسے ہی نظر آئیں گے ۔ ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ ایک پٹھان ہونے کے ناطے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کا موقع ملنے پر زیادہ خوشی ہوگی ۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ بھی نامور فٹبالر لیونل میسی سے مشابہت رکھتے ہیں ۔