باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملوں میں کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا: وائس چانسلر ڈاکٹر فضل رحیم

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 10:28

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20جنوری2016ء) باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل رحیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملوں میں کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل رحیم نے بتایا ہے کہ حملے کے باعث کوئی طالب علم زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ۔ یونیورسٹی میں 3 ہزار کے قریب سکیورٹی گارڈز موجود ہیں جن میں سے 5 زخمی ہوئے ہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر فضل رحیم نے بتایا کہ یونیورسٹی میں سکیورٹی کا اچھا انتظام تھا۔ جبکہ سکیورٹی کے لیے یونیورسٹی میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔