آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب اور ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

منگل 19 جنوری 2016 23:48

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب اور ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19جنوری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سعودی عرب اور ایران ثالثی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرانے کے لئے ریاض اور تہران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دو اہم اسلامی ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب اور ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف چھوٹے طیارے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ تہران سے سوئزر لینڈ روانہ ہو گئے جب کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف وفد کے دیگر شرکاء اور سینئر صحافیوں کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ۔