اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 کروڑ کا قرضہ حاصل کرکے واپس نہ کرنے پر ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی

منگل 19 جنوری 2016 22:42

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمرشل بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 15 کروڑ کا قرضہ حاصل کرکے واپس نہ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ ملزم چوہدری عارف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں اورنگزیب نے ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔

نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر 15 کروڑ کا قرضہ دوسال سے واجب الادا ہے، عدم ادائیگی پر ملزم کیخلاف بنکنگ کورٹ نے ڈگری بھی جاری کی تھی جس پر عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔ ضمانت منسوخ ہونے پرنیب نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔قرضہ واپس نہ کرنے پر گورنر اسٹیٹ بنک نے معاملہ نیب کو منتقل کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :