ریذیڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کا اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 اور جی 14 کی دوبارہ بحالی کیلئے 2 ارب 15 کروڑ روپے کے پی سی ون کی منظوری کا خیر مقدم

منگل 19 جنوری 2016 22:32

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) ریذیڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی جی 13 نے وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 اور جی 14 کی دوبارہ بحالی کیلئے 2 ارب 15 کروڑ روپے کے پی سی ون کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔ منصوبہ کے ذریعہ اسلام آباد کے ان دونوں سیکٹروں میں سڑکوں کی ازسرنو کارپیٹنگ، گلیوں کی مرمت، سیوریج اور ڈرینج کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی جی 13 کے چیف کوآرڈینیٹر زبیر منظور چغتائی نے وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کی جانب سے جی 13 اور جی 14 کی دوبارہ بحالی کے منصوبہ کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ سے دونوں سیکٹروں کو اسلام آباد کے دیگر سیکٹروں کے برابر لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریذیڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کی کوششوں کے نتیجے میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے سیکٹر جی 13 میں پلے گراؤنڈ، پارکوں اور چار نئے ٹیوب ویل منصوبوں کی بھی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :