اسٹیٹ بینک کا حکومت کو نجکاری کے عمل میں تیزی لانا کا مشورہ

منگل 19 جنوری 2016 22:22

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) اسٹیٹ بینک نے حکومت کو نجکاری کے عمل میں تیزی لانا کا مشورہ دے دیا۔ ترجمان مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال معاشی اہداف کے حصول کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانا چیلنج ہوگا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں پیش کی گئی مالی سال دو ہزار سولہ کی پہلی سہ ماہی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لئے بہت کچھ کرنا ضروری ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی کی بڑی وجہ صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہے۔ صنعتی پیداوار اور ترسیلات زر کی مقدار بڑھنے سے کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی آئی اور ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔مرکزی بینک نے رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ رواں سال ٹیکس نیٹ کو بڑھانا حکومت کے لئے تاحال ایک چیلنج ہے۔

متعلقہ عنوان :