یونس خان نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کیلئے عوامی ریفرنڈم کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 19 جنوری 2016 22:21

یونس خان نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کیلئے عوامی ریفرنڈم کا مطالبہ ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری 2016 ء) یونس خان نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کیلئے عوامی ریفرنڈم کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی یونس خان پھر سے اپنے ایک بیان کی وجہ سے تنازعے کا شکار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یونس خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی پر اعتراضات اٹھائے۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ عامر کی ٹیم میں شمولیت کے باعث نا صرف قومی ٹیم بلکہ عوام بھی تقسیم ہو گئے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کو چاہیے تھا کہ عامر کو ٹیم میں شامل کرنے سے قبل عوام ریفرنڈم کر وا لیا جاتا۔