سندھ اور آزاد کشمیر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی طلباء یونینز پر پابندی ختم کرکے اسکو بحال کیا جائے،پیپلز سٹودنٹس فیڈریشن کا مطالبہ

منگل 19 جنوری 2016 22:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) پیپلز سٹودنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر سمیع اللہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اور آزاد کشمیر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی طلباء یونینز پر پابندی ختم کرکے اسکو بحال کیا جائے۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا طلباء یونینز پر پابندی لگانا ایک ذیادتی والا ا․قدام ہے جس سے طلباء اپنے حقوق سے محروم ہوجائینگے ۔

(جاری ہے)

․ سند ھ اور آزاد کشمیر کی․ حکومتوں کا طلباء ․یونینز پر سے پابندی اٹھانے ․کے اقدام کو سراہتے ہوئے ․انکا کہنا تھا طلباء یونینز کی بحالی سے جہاں تعلیمی اداروں میں طلباء کو کدرپیش مسائل کے حل کرنے کیلئے اور ان کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والا ایک فلیٹ فارم مہییاں ہوگا تو دوسری جانب ملکمیں تعلیمی اداروں سے نکلنے والا تعلیم یافتہ طبقہ بہتر طور پر سیاست کے میدان میں آکرملک اور قوم کی بہتر طریقے سے خدمت کرسکے گے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں طلباء یونینز پر پابندی ختم کی جائے تا کہ ہر طالبعلم کو اپنی آواز بلند کرنے کا حق حاصل ہوجائے ۔؛

متعلقہ عنوان :