صدر مملکت کی کارخانو بازار پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت

دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا، ممنون حسین ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک ضرب عضب جاری رہیگا، بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، بیان

منگل 19 جنوری 2016 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کارخانو بازار پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دشمن اس طرح کی بزدلانہ کاروائیو ں سے دہشت گر دی کیخلاف ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہیگا اور حکومت دہشت گردی کی کسی بزدلانہ کارروائی سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوگی۔

صدر مملکت ممنون حسین نے اس المناک سانحے میں دس افراد کی قیمتی جان کے ضیاع پر بھی گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے قبائلی علاقے کے ممتاز صحافی اور قبائلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محبوب آفریدی کی اس بم دھماکے میں شہادت پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :