کے الیکٹرک کا آپریشن برق، گلستان جوہر میں کثیر المنزلہ پروجیکٹس پر چھاپہ مارکر 350 کلوگرام کنڈے ضبط کر لئے گئے، ترجمان

منگل 19 جنوری 2016 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) کے الیکٹرک کی جانب سے پریس کو ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ادارے کاآپریشن برق زور و شور سے جاری ہے۔اس سلسلے میں کے الیکٹرک کی ٹیم نے گلستان جوہر میں کئی کثیرالمنزلہ پروجیکٹس پر چھاپہ مارکر 350کلو گرام کنڈے ضبط کر لیے۔

یہ پروجیکٹس بڑے پیمانے پر بجلی کی چوری اور نادہندگی میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ کثیرالمنزلہ پروجیکٹس بجلی کی چوری میں ملوث تھے اور لاکھوں روپے کے نادہندہ تھے جن میں سٹیزن ویو، پپرانی ہائٹس، سن بیم، یاسر ویو، السید، حیدر ہائٹس اور شازمہ ہائٹس شامل ہیں۔ ان پروجیکٹس میں 35 ایم ایم کا 28میٹر اور 60ایم ایم کا 90میٹر طویل کنڈے کا تار بجلی چوری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

رنگے ہاتھوں پکڑ ے جانے والے ان پروجیکٹس کے مکین کے الیکٹرک کی تقریباً 12لاکھ یونٹ بجلی چوری کر رہے تھے۔آپریشن برق کی ٹیم نے سخت کارروائی کرتے ہوئے اسی طرح کا ایک اور چھاپہ فاؤنڈیشن بلیسنگز پر مار کر 35MMکے 88کنڈوں کو ختم کر دیا اور مجرموں کو موقع پر ہی سزا دی۔ اس پروجیکٹ سے بھی ہر ماہ کے الیکٹرک کولاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :