ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ کے نذدیک بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت

ماضی کی طرح پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ان دہشت گردوں کا قلعہ قمع کرنے کیلئے سینہ سپر ہے،رابطہ کمیٹی

منگل 19 جنوری 2016 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ کے نذدیک بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو افسوسناک قرار دیاہے۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی نئی لہر کے بعد دہشت گرد پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سر اُٹھا رہے ہیں اور اس قسم کی کارروائیوں کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے مثبت اقدامات کو ثبوتاژکرنا چاہتے،دہشتگرد اپنے وجود کا احساس دلانے کیلئے اس قسم کی بذدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں ، پشاور میں ہونیوالا دھماکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے لیکن ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ان دہشت گردوں کا قلعہ قمع کرنے کیلئے سینہ سپر ہے۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے پشاور بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو اپنی جوار رحمت اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور صوبائی وزیر داخلہ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ وہ کارخانو مارکیٹ بم دھماکہ کی تحقیقات کرواکر ملوث دہشت گردوں اور انکے معاونین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔

متعلقہ عنوان :