وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات ٗ باہمی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کر نے کی پاکستانی تجویز سے اتفاق

سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی ختم کر انے کیلئے اپنی خدمات پیش کر تے ہیں ٗ وزیر اعظم نواز شریف

منگل 19 جنوری 2016 21:43

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات ٗ باہمی اختلافات مذاکرات ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) سعودی عرب کے بعد ایران نے بھی باہمی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کر نے کی پاکستانی تجویز سے اتفاق کیا ہے جبکہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ پورے خطے اور امت مسلمہ کے مفاد کی خاطر مسائل کے حل کا راستہ بات چیت ہے ٗ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی ختم کر انے کیلئے اپنی خدمات پیش کر تے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کیلئے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی سربراہی میں ایران جانے والے وفد کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات 40منٹ کی بجائے ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کر نے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق ملاقات کیلئے چالیس منٹ کا وقت طے کیا گیا تھا تاہم دونوں ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے یہ ملاقات مقررہ وقت سے دوگنا زیادہ وقت تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں طرف سے مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کی راہ اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پاکستانی رہنماوں نے ایرانی صدر کو کشیدگی ختم کرنے کیلئے تجاویز دیں جن پر ایرانی قیادت نے مثبت جواب دیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے ایرانی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے اور امت مسلمہ کے مفاد کی خاطر مسائل کے حل کا راستہ بات چیت ہے ٗ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی ختم کر انے کیلئے اپنی خدمات پیش کر تے ہیں ۔

ملاقات کے دور ان ایرانی صدرنے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کر انے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ملاقات میں ایرانی کابینہ کے ارکان وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے۔