خیبرپختونخواہ سے تیل اور قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ٗ تیل اور گیس کی فراہمی متوقع
ٹل بلاک میں 12واں کنواں ہے جس میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ٗعلی مرتضیٰ عباس کستان میں توانائی کی کمی پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگی ٗکمپنی کا بیان
منگل 19 جنوری 2016 21:35
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) خیبرپختونخواہ سے تیل اور قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے جہاں سے تیل اور گیس کی فراہمی متوقع ہے۔نجی کمپنی مول پاکستان کے ریجنل ایڈوئزر برائے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور پاکستان علی مرتضیٰ عباس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہنگو میں مردان خیل-ون کنویں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق مردان خیل-ون سے 3ہزار 440بیرل یومیہ خام تیل اور 4 کروڑ کیوبک فٹ گیس بھی دریافت ہوئی ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مول پاکستان نے ٹل بلاک میں تیل وگیس کا ساتواں ذخیرہ دریافت کیا ہے۔علی مرتضیٰ عباس کا کہنا ہے کہ ٹل بلاک میں 12واں کنواں ہے جس میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
کمپنی کے مطابق تجرباتی طور پر کنویں میں سے گیس اور تیل نکال لیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 2002 سے اب تک 13 سال میں مول اب تک مردان خیل-ون کنویں سے قبل 6 مقامات پر کامیابی سے تیل اور گیس دریافت کر چکی ہے، ان میں منزلئی، ماکوری، مامی خیل، مارم زئی، ماکوری (شرقی) اور تولنج کے کنویں شامل ہیں۔خیال رہے کہ مول پاکستان میں 1997 سے گیس اور تیل کی دریافت کے کام میں مصروف ہے، اس کا صدر دفتر ہنگری میں ہے۔گیس اور تیل کے ان ذخائر کی دریافت پر کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ پاکستان میں توانائی کی کمی پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔خیال رہے کہ دو ماہ قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں 10 ہزار 159 ٹریلین کیوبک فٹ قدرتی گیس اور 2 اعشاریہ 3 ٹریلین بیرلز تیل کا انکشاف ہوا ہے جن سے 200 ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور 58 ارب بیرل تیل نکالا جاسکتا ہے، پاکستان میں موجود قدرتی ذخائر سے اس وقت صرف 20 ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور 385 ملین بیرل تیل نکالا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.