الیکشن کمیشن کا وفاقی دارالحکومت کے میئر اور 3 ڈپٹی میئرز کا انتخاب فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد کرانے کا فیصلہ

منگل 19 جنوری 2016 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت کے میئر اور 3 ڈپٹی میئرز کا انتخاب فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انتخابی شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کی 50 یونین کونسلوں کے منتخب چیئرپرسنز اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان میئر اور ڈپٹی میئرز کا انتخاب کرینگے۔ میئر اور ڈپٹی میئرز کی نشست کیلئے یونین کونسلز کے تمام منتخب ممبران بشمول کونسلرز اور وائس چیئرمین انتخاب لڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :