میرا یا میرے خاندان کا بھارت میں کوئی کاروبار نہیں ،حسین نواز شریف

سعودی عرب کیساتھ کاروباری مراسم ہیں، حکومت پاکستان کی پالیسی پر اثر انداز نہیں ہوتے ، انٹرویو

منگل 19 جنوری 2016 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کے بڑے صاحبزادے حسین نوازشریف نے کہا ہے کہ ان کا یا ان کے خاندان کا بھارت میں کوئی کاروبار ہے نہ بھارت سے باہر کسی بھارتی صنعت کارکے ساتھ پارٹنر شپ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں حسین نوازشریف نے اعتراف کیا کہ ان کے سعودی عرب کے ساتھ کاروباری مراسم ہیں تاہم یہ مراسم حکومت پاکستان کی پالیسی پراثرانداز نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 25 دسمبر کو نریندرمودی کی رائے ونڈ آمد کے موقع پر وہاں بھارتی صنعتکار ساجن جنڈال موجود نہیں تھے۔حسین نواز نے عمران خان کے الزامات کے جواب میں کہا کہ انہوں نے سعودی عرب میں کمائی گئی رقم سے برطانیہ میں جائیداد خریدی۔