Live Updates

سلمان شہباز لاہور میں موجود ہیں ٗ عمران خان کو بیان پر معافی مانگنی چاہیے ٗمریم نواز

لیڈر کو جھوٹ بولنا زیب نہیں دیتا ،عمران جھوٹ بولنا بند کریں ٗبیان

منگل 19 جنوری 2016 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے کیونکہ سلمان شہباز لاہور میں موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ سلمان شہباز لاہور میں موجود ہیں لیڈر کو جھوٹ بولنا زیب نہیں دیتا ،عمران خان جھوٹ بولنا بند کریں اور معافی مانگیں ۔واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شریف خاندانوں کی بادشاہت ہے اور وہ سرکاری ملاقاتوں میں اپنی اولادوں کو بھی ساتھ لے جاتے ہیں،سعودی حکمرانوں سے ملاقات میں سلمان شہباز کیوں موجود تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :