ایران ، سعودی عرب دونوں پالیسیوں پر نظر ثانی کریں، امت مسلمہ کی تقسیم کا باعث نہ بنیں
چیئرمین اسلامی یکجہتی کونسل قاضی عبدالقدیر خاموش کی علماء کے وفد سے بات چیت
منگل 19 جنوری 2016 21:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) اسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب دونوں اسلامی ریاستیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں،ورنہ امت مسلمہ کی تقسیم کے ذمہ دار اورخود تنہائی کا شکاربھی ہوں گے۔ جوکسی کے بھی مفاد میں نہیں ہوگا۔ منگل کوعلما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ کے ایران اور سعودی عرب کے تنازع کو شیعہ سنی نہیں، عرب اور فارس کے تناظر میں دیکھا جائے۔
ایسا ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے۔ سعودی عرب ایران کو باہر رکھ کر دہشت گردی کے خلاف اتحاد بنانا چاہتا ہے تو امت مسلمہ کی تقسیم کا خود ذمہ دار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں تمام مسلم ممالک کی موجودگی کے باوجودفرقوں کی بنیاد پر اتحاد تشکیل دینا اور ایران کو باہر رکھنے کا مطلب ہر کسی کو سمجھ آرہا ہے۔(جاری ہے)
ساسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
اگر صرف فرقے کی بنیاد پر شام، عراق، یمن، اوربحرین میں مداخلت کی جائے گی تو ایرانی قیادت تنہائی کا شکار ہوگی اور ان کا یہ قدم ایرانی عوام سے دشمنی کے مترادف بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سعودی اور ایرانی رویے امت مسلمہ کی تفریق کا باعث ہوں گے، اتحاد کے نہیں۔ اس لئے اتحاد اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے ۔ورنہ اختلافات کو مزید گہرا کرنے کی سعودی اور ایرانی روش پورے خطے کو جہنم بنادے گی۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.