ملک و قوم کا روشن مستقبل جمہوری عمل سے ہی وابستہ ہے ‘پیپلز پارٹی کے کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں، بہت جلد تمام پرانی تنظیموں کوتحلیل کر کے ازسر نو تنظیم سازی کا عمل شروع کر کے دیرینہ کارکنان اور ورکروں کو آگے لایا جائیگا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری کی پی پی پی راولپنڈی کے وفد ‘نومنتخب چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلرز سے ملاقات میں بات چیت

منگل 19 جنوری 2016 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک و قوم کا روشن مستقبل جمہوری عمل سے ہی وابستہ ہے نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں کسی بھی ملک کی ترقی کا راز اس ملک کے پڑھے لکھے اور باشعور نوجوانوں کی بدولت ہی ممکن ہو سکتا ہے ‘ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے میں نوجونوان طبقہ کو ملکر اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا ‘پیپلز پارٹی کے کارکنان آمدہ الیکشن کی بھر پور طریقے سے تیاریاں شروع کردیں بہت جلد تمام پرانی تنظیموں کوتحلیل کر کے ازسر نو تنظیم سازی کا عمل شروع کر کے دیرینہ کارکنان اور ورکروں کو آگے لایا جائیگا ۔

وہ منگل کو یہاں پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی اور کینٹ کے وفد اور نومنتخب چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلرز کے ہمراہ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت نو منتخب چیئرمین یونین کونسل نمبر 3ہزارہ کالونی بابر سلطان جدون نے کی ان کے ہمراہ چیئرمین یونین کونسل نمبر 32 راجہ شاہد پپو، ملک آصف اکبر وائس چیئرمین خیابان سرسید ، شیخ امتیاز، خالد نواز بوبی ، راجہ کامران، بنارس چوہدری، ذیشان مہدی ، اعجاز بٹ ،ایاز خان پپو، ملک قاسم ادریس ، رانا شوکت ، اظہر ہ یونس سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، ندیم افضل چن اور مرتضی ٰ ستی بھی موجو د تھے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بہت جلد ڈویثرن ،ڈسٹرکٹ اور سٹی کی تنظیموں کو مرحلہ وار تحلیل کر کے دیرینہ اور کام کرنے والے ورکروں کو آگے لایا جائیگاراولپنڈی سٹی شروع سے لیکر اب تک جیالوں کا مرکز رہا ہے ہماری بھر پور کوشش ہو گی کہ ایماندارلوگوں کو سامنے لا کر تنظیم سازی کے عمل کو شفاف بنایا جائے تاکہ ماضی میں ہم سے جو غلطیاں ہوئیں ان کا ازالہ کیا جاسکے انہوں نے تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں کو الیکشن میں بھر پور کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا وہ آمدہ الیکشن کی بھر پور طریقے سے تیاریاں شروع کردیں ۔

متعلقہ عنوان :