بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی، ماحولیات اور ترقیات کے سائندانوں‘ تحقیق دانوں کی وفاقی سیکرٹری عارف احمد سے ملاقات

پاکستان میں موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے صوبوں کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات پر آگاہ کیا گیا ہے، وفاقی سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی عار ف احمد خان کی بات چیت

منگل 19 جنوری 2016 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) بین الاقوامی سائنسدانوں، تحقیق دانوں اور ماہرین موسمیاتی تبدیلی، ماحولیات اور پائیدار ترقی پر مبنی ایک اہم وفد نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی عارف احمد خان سے منگل کو ملاقات کی ۔ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز اور اس سلسلے میں وفاقی وزارت کا مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں سے جاری تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس وفد جس کی سربرائی اسلام آباد میں واقع سسٹین ایبل ڈوولپمینٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر عابد سلیری اور برطانیہ میں واقع اورسیز دوولپمینٹ انسٹیٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلوڈاکٹر ایوا لُڈی نے کی۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکریٹری نے اس وفد کو بتایا کہ پاکستان کو شدید موسمی خطرات کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں موجودہ حکومت اور وفاقی وزارت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے تاکہ ملکی معیشت کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی مالی نقصان پر قابو پایاجاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں زراعت، توانائی اور پانی کے شعبے شدید دباؤمیں ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان خطرات پر قابو نہیں پایا گیا تو پاکستان کوشدید غذائی ، توانائی اور پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور جس کے نتیجے میں بھوک اور بدحالی سے اموات میں اضافہ کے علاوہ معیشت اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے شروع کیے گئے ترقیاتی پروگرام بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں میں بے ترتیبی اور کمی کے باعث سحرا بڑرہے ہیں جس کی وجہ سے سرسبز زمین میں تیزی سے کمی ہورہی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق، پاکستان کی کُل زمیں کا تقریباً اکتالیس ملین ہیکٹرز یا 51فیصدزمین کا حصہ صحرائی علاقوں پر مشتمل ہے اور اس میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث کمی اور بے ترتیب ہوتی ہوئی بارشوں کے نتیجے میں اضافہ ہورہا ہے۔

وفاقی سیکیرٹری عارف احمد خان نے کہا کہ اس بڑھتے ہوئے صحرا کو روکنے کے لیے شجرکاری ایک اہم مؤثر اور سستا طریقا ہے۔ تاہم ملک میں شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے تمام متعلقہ صوبائی محکموں کو شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مختلف موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مطابق پزیری انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس کے لے خاص کر زندگی گذارنے کے طریقوں میں بنیادی مثبت تبدیلی لانا ہوگی۔