ممبران نیشنل پریس کلب اور ان کے عزیز و اقارب کی وفات پر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے نیشنل پریس کلب میں اجتماعی دعا کا اہتمام ‘قرآن خوانی کی گئی

منگل 19 جنوری 2016 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء)ممبران نیشنل پریس کلب اور ان کے عزیز و اقارب کی وفات پر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے نیشنل پریس کلب نے منگل کو اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جس میں جڑواں شہروں کے صحافی کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ پریس کلب میں قرآن خوانی کے بعد اجتماعی دعا کی گئی۔ مرحوم فضیل الرحمن (خبریں) ،مرحوم سیف الرحمن (خبریں)، شعیب نظامی کے والد، عبدالرزاق سیال کی والدہ، نذیر احمد چارن (ڈان) کے والد ، شمشاد مانگٹ (آن لائن) کی والدہ، سید مہدی (دی نیشن) کی والدہ، رانا اسلم (آج ٹی وی) کے والد، جواد اکبر گولڑہ کے والد، ناصر اقبال (ڈان) کے والد، شاہد عباسی (سما ٹی وی) اور اعجاز عباسی (جنگ)کے والد، شکیل اعوان (جنگ) کے والد، سعید اختر (ایکسپریس) کے والد، فوزیہ کلثوم رانا کے بھائی ، نوید شیخ(کمرشل نیوز) کی بہن، مسعود ماجد سید (جناح) اور خرم ماجد (خبریں) کی بہن، شفیق فوٹوگرافر کے بھائی، نثار احمد (محاسب) کے چچا، عاطف شیرازی کی دادی، آصف بھٹی کے تایا، ذوالفقار علی خان اور فیصل خان کے بہنوئی کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی۔

(جاری ہے)

صدر و سیکرٹری نیشنل پریس کلب نے لواحقین سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات کی دعا کی۔