اسلام آباد‘ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 3 انسانی سمگلرز کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالہ ایف آئی اے کر دیا

منگل 19 جنوری 2016 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے ملائیشیاء کے جعلی ویزوں کا کام کرنے والے انسانی سگلر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف آئی اے نے انسانی سمگلر محمد عامر کو عدالت میں پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو ایف ٹین سے گرفتار کر کے پانچ پاکستانی پاپسورٹ برآمد کیے گئے ہیں ملزم کے ساتھ شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔