کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز کا سرچ آپریشن‘ گھرگھر تلاشی‘ 20 افراد گرفتار

منگل 19 جنوری 2016 21:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کر کے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،نگل کو رینجرزکی بھاری نفری نے کراچی پرانا گولیمار کے علاقوں قدیمی محلہ‘ راجانیک محمد محلہ‘ علی محمدولیج‘ غفارپاڑہ اور عبداﷲ ولیج کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے سرچ آپریشن کیا،گھرگھر تلاشی کے دوران رینجرز نے بیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

زیرحراست مشتبہ افراد سے دستی بم اور ایس ایم جیز سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ حراست میں لئے جانے والے مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،آپریشن کے دوران علاقے میں قائم منشیات کے اڈوں سے بھاری مقدار میں منشیات اور موٹرسائیکل لفٹرز کے ٹھکانوں سے مختلف پارٹس بھی برآمد کئے گئے، واضح رہے کہ دو روز قبل پرانا گولیمار میں منشیات فروش گروپوں میں جھڑپ ہوئی تھی اور فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :