آرمی چیف اور وزیر اعظم کی ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات

دہشت گردی عالمی مسئلہ ،اس سے خطے میں خطرات لاحق ہوسکتے ہیں،آرمی چیف ایران سعودی عرب کشیدگی کم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،وزیر اعظم

منگل 19 جنوری 2016 20:02

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے ،جس سے خطے میں خطرات لاحق ہوسکتے ہیں جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ ایران سعودی عرب کشیدگی کم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شرف نے ایرانی وزیر دفاع حسین دیگان سے ملاقات کی جس میں دونوں راہنماؤں کے درمیان علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور برادر اسلامی ملک ایران کی بڑی اہمیت ہے پاکستانی عوام اپنے ایرانی بھائیوں سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں اور بہت محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے دہشت گردی خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ اور عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے دوسری جانب وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات کی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار اد اکرنے کے لئے تیار ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے دونوں راہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نازک وقت میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔