قومی ٹیم کا ویلنگٹن پہنچنے پر بارش نے استقبال کیا ، پریکٹس کا موقع نہ مل سکا

منگل 19 جنوری 2016 20:02

قومی ٹیم کا ویلنگٹن پہنچنے پر بارش نے استقبال کیا ، پریکٹس کا موقع نہ ..

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) گرین شرٹس تیسرے میچ کیلیے ویلنگٹن پہنچے تو بارش نے ان کا استقبال کیا جس کی وجہ سے قومی ٹیم کو پریکٹس کا موقع نہ مل سکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسکواڈ ہیملٹن سے 3گھنٹے کا سفر کرکے ویلنگٹن پہنچا تو بارش نے ان کااستقبال کیا اورموسم خراب ہونے کی وجہ سے پریکٹس سیشن ممکن نہ ہوسکا۔دوسرے میچ میں کیویز اوپنرز کے ہاتھوں آؤٹ کلاس ہونے والے گرین شرٹس کے پاس اپنی صفیں درست کرنے اور حکمت عملی ازسر نو ترتیب دینے کیلیے مزید3دن باقی ہیں۔ ویلنگٹن کی کنڈیشنز میں گیند سوئنگ ہوتی ہے، ہیڈ کوچ وقار یونس اور معاون اسٹاف بولرز کو جارحیت کا بھولا سبق یاد کرانے کی کوشش کریں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :