پاکستانی نژاد اینی زیدی نے بہترین برطانوی فٹبال کوچ کا ایوارڈ جیت لیا
ہمیشہ سے برطانیہ کے سب سے کامیاب پروفیشنل فٹ بال کلب آرسنلمیں مردوں کی ٹیم کے لیے کوچ بننے کا خواب دیکھ رہی تھی ، اینی زیدی
منگل 19 جنوری 2016 19:51
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) مڈلینڈز سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نڑاد برطانوی اینی زیدی پہلی جنوبی ایشیائی خاتون فٹ بال کوچ ہیں جنھوں نے اسپورٹس ویمن آف دی ائیر 2015کا ایک ٹاپ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ 31 سالہ اینی زیدی مڈلینڈز کی پہلی تربیت یافتہ مسلمان کوچ ہیں جنھوں نے فٹبال ایسوسی ایشن سے کوچنگ کا سرٹیفیکٹ بیج ٹو حاصل کیا ہے۔
اینی زیدی نے حال ہی میں برطانوی میڈیا کی طرف سے سپورٹس ویمن ا آف دی ائیر کے لیے ٹیلی وڑن کی پہلی سپورٹس صحافی کے نام سے منسوب ہیلن رولاسن ایوارڈ جیتا۔ وہ فٹ بال کوچنگ کا لائسنس یو ای ایف اے بی مکمل کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں جسکے ساتھ انھوں نے پروفیشنل کلب کے پیشہ ور کھلاڑیوں کی کوچ بننے کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے۔(جاری ہے)
اینی کے مطابق جب وہ سنڈے لیگ ٹیم کے چار سو مرد منیجرز کے درمیان واحد خاتون منیجر تھیں تو انھیں منیجرز اور کھلاڑیوں کے صنفی اور نسلی تبصروں کو برداشت کرنا پڑا جو ان سے ہاتھ ملانا تک پسند نہیں کرتے تھے تاہم ہر طرح کی بدسلوکی کے باوجود انھوں نے اپنے خوابوں کو ادھورا نہیں چھوڑا اور فٹبال کوچ بننے کے خواب کو پورا کیا۔
اینی کے مطابق برطانوی مسلم خاندان کی لڑکی کا فٹ بال کھیلنا آسان نہیں تھا اسی لیے انہیں سکول فٹبال ٹیم کے ساتھ کھیلنے کی اجازت بھی نہیں ملی۔ اپنے مستقبل کے بارے میں اینی زیدی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے برطانیہ کے سب سے کامیاب پروفیشنل فٹ بال کلب آرسنلمیں مردوں کی ٹیم کے لیے کوچ بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں اور اگر یہ موقع انھیں مل جاتا ہے تو یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ثابت ہو گی۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.