جعلی ڈگری والوں کو پھانسی نہیں دے سکتے تو کم از کم عمر قید کرا دیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

منگل 19 جنوری 2016 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور نے جعلی ڈگری پر کہا کہ وزیر مملکت برائے تعلیم جعلی ڈگری والوں کو پھانسی نہیں دے سکتے تو کم از کم عمر قید کرا دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر اعظم سواتی کے سوال پر کیا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ حیرت ہے کہ جعلی ڈگری رکھنے والے افراد کو حکومت کوئی سزا نہیں دے رہی ایسے افراد کو پھانسی دینی چاہیے اس پر ڈپٹی چیئرمین نے کہاکہ پھانسی نہیں تو عمر قید کرادیں

متعلقہ عنوان :