اے این ایف کی گلستان جوہر میں کارروائی ،17کلو منشیات برآمد ،2ملزمان گرفتار

منگل 19 جنوری 2016 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے 17کلومنشیات برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے گلستان جوہرسمامہ شاپنگ سینٹر کے قریب گاڑی نمبر AWP-529سے 17کلو حشیش برآمد کرلی ہے ۔اے این ایف نے کارروائی کے دوران 2ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :