پاکستان اور ایران کا سعودی عرب ایران تنازعے کے حل کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 19 جنوری 2016 19:17

پاکستان اور ایران کا سعودی عرب ایران تنازعے کے حل کیلئے فوکل پرسن مقرر ..

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) پاکستان اور ایران نے سعودی عرب ایران تنازعے کے حل کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور ایران دونوں نے پاکستان کے ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ تنازعے کے حل کیلئے ایران اور پاکستان نے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ فوکل پرسن مقرر کرنے کیلئے سعودی عرب سے بھی درخواست کی جائے گی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ ثالثی کا کردار پاکستان کسی کے اشاروں پر ادا نہیں کر رہا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کا کردار ادا کرنے کا خود فیصلہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انہیں اس دورے سے بہت سی امیدیں ہیں۔ سعودی عرب اور ایران ایک دوسرے کو دشمن نہیں سمجھتے ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کو بس آپس میں کچھ معاملات پر تحفظات ہیں۔ پاکستان، سعودی عرب اور ایران کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور ہم سب کو اس کیخلاف مل کر لڑنا ہو گا۔