بہاولنگر، دوہرے قتل کے الزام میں 6 ملزمان کو تین تین بار سزائے موت ،دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

منگل 19 جنوری 2016 19:13

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دوہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 6 ملزمان کو تین تین بار سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈاہرانوالہ کے دوہرے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد خان نے فیصلہ سناتے ہوئے 6ملزمان جن شوکت ٗشفیق ٗظہیر ٗعطاء اﷲ ٗآصف اور سلیم کو تین تین بار سزائے موت اور فی کس دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی ہے ملزمان نے پانچ سال قبل تھانہ ڈاہرانولہ کے علاقہ میں معمولی رنجش پر دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ملزمان کو سزائے موت کے فیصلہ پر مدعی مقدمہ نے کہا کہ آج ہمارے ساتھ انصاف ہوگیا ہے اور ملزمان کو انکے کیے کی سزا ضرور ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :