عوامی مسائل کا بنیادی حل بلدیاتی انتخابات ہیں، صاحبزادہ ہارون الرشید
فاٹا میں رائج کالے قانون ایف سی آر کا خاتمہ ہونا چاہئے، امیر جماعت اسلامی فاٹا
منگل 19 جنوری 2016 19:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید نے کہا ہے کہ فاٹا کی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں کرینگے ۔قبائلی عوام کے اکثریت کی رائے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور قبائلی عوام کے مسائل کے حل کیلئے گراس روٹ لیول اختیارات کی منتقلی وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔
المرکز اسلامی پشاور میں ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام گو ناگو ں مسائل سے دوچار ہیں اور ان کے مسائل کا واحدحل بلدیاتی انتخابات ہیں ۔انہوں نے فاٹا میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقل کرنے اور بلدیاتی انتخابات کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پورے ملک میں عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی انتخابات ضروری ہے تو فاٹا کے عوام کو اس کے ثمرات سے کیو ں محروم رکھا جا رہا ہے انہوں نے پولٹیکل ایجنٹس کی جانب سے فاٹا سیاسی اتحاد کی تحریک کو ناکام بنانے کی سازشوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے مطالبے کی بھر پور حمایت کرتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں رائج کالے قانون ایف سی آر کا خاتمہ ہونا چاہیئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.