خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کااجلاس

منگل 19 جنوری 2016 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کاایک اجلاس منگل کے روز رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی ،محمد عارف اورمحترمہ نسیم حیات کے علاوہ سیکرٹری ہاؤسنگ زاہد عارف اورمحکمہ ہاؤسنگ ،قانون اوردیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پرائیویٹ خیبر گارڈن ہاؤسنگ سکیم ضلع نوشہرہ پر سیکشن فورکے نفاذ اورہاؤسنگ سکیموں سے وابستہ لوگوں کیلئے بنیادی سہولیات جوسڑکوں ،پارکوں اوردیگر امورسے متعلق تھیں، زیر بحث لائی گئیں ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کمیٹی کوپرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم خیبر گارڈن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں اختیارات لوکل گورنمنٹ سے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کو دینے کے لئے بہت جلد لائحہ عمل طے کیا جائے گاتاکہ ہاؤسنگ سکیموں کے تحت بننے والی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کومزید فعال بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :