پابندیوں کا خاتمہ،جرمنی کا ایران کے ساتھ صنعتی کاروبار بحال کرنے کا اعلان

پابندیوں کا خاتمہ،ایران کے ساتھ تجارت دو گنا ہونے کی توقع ہے ،فیڈریشن آف جرمن انڈسٹری

منگل 19 جنوری 2016 18:58

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) جرمن صنعتوں کی تنظیم فیڈریشن آف جرمن انڈسٹری نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کے ساتھ صنعتی کاروبار بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے توقع ظاہرکی ہے کہ ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعدایران کے ساتھ اس کا کاروبار تیزی سے ترقی کرے گا اور اس کا حجم آئندہ پانچ برسوں میں دو گنا تک پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

جرمن ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جرمن صنعتوں کی تنظیم ’فیڈریشن آف جرمن انڈسٹری‘ کے سربراہ اْلرِش گرِیلو نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ اگلے پانچ برسوں کے دوران باہمی تجارت کا حجم دو گْنا تک پہنچ جانا، قابل عمل ہے۔ اس وقت باہمی تجارت کا سالانہ حجم 2.4 بلین یورو ہے،گرِیلو کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر ایک دہائی قبل لگنے والی بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے وہاں موجود انفراسٹرکچر اور صنعتوں کو بہتر کرنے کی بہت زیادہ ڈیمانڈ موجود ہے۔ ایران کے خلاف یہ پابندیاں اس کے متنازعہ جوہری پروگرام کی وجہ سے لگائی گئی تھیں۔ انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کے حوالے سے جرمنی کے پاس طویل اور قابل بھروسہ مہارت موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :