آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرس یونین کی مرکزی اپیل پر سیپکو ریجن میں بھی یوم مطالبات منایا گیا

منگل 19 جنوری 2016 18:58

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرس یونین کی مرکزی اپیل پر سیپکو ریجن میں بھی یوم مطالبات منایا گیا اور احتجاج کے طور پر لاڑکانہ، شہدادکوٹ، قمبر، باڈہ ، ڈوکری، نودیرو، رتودیرو سمیت دیگر شہروں میں تمام آپریشن، جی ایس او، آر او، سرکل آفیس ، ایم این ٹی سمیت تمام سیپکو دفاتربند کرتے ہوئے سیپکو کے ریجنل چیئرمین نثار شیخ کی قیادت میں اے سی آفیس سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جناح باغ چوک پر پہنچی جہاں ملازمین کی جانب سے ٹائر نذر آتش کر کے دھرنا بھی دیا گیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نثار شیخ، محمود پٹھان، ہاشم گاد، عبداﷲ سومرو، ارباب جتوئی نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظرواپڈا ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں،رکوری کرنے والے لائین اسٹاف کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پاور کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :