سائیں سرکارنے بینظیربھٹو کا مزار تعمیر کرنیوالے ٹھیکیدارکو بھی نہ بخشا

بینظیربھٹو کا مزار تعمیر کرنیوالے ٹھیکیدار نے 84لاکھ روپے ادا نہ کئے جانے پرہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 19 جنوری 2016 18:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) حکومت سندھ نے بینظیر بھٹو کا مزار تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو بھی نہ بخشا اور عدم ادائیگی پر ٹھیکیدار نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کا مزارتعمیرکرنے والے ٹھیکیدارمحمد رکھیل شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے بے نظیرکے مزاراورڈسٹرکٹ کورٹ کشمورکی تعمیرکا ٹھیکہ دیا تھا جسے مقررہ مدت میں پورا کردیا گیا لیکن اس کے باوجود حکومت نے ابھی تک ایک دھیلا بھی نہیں دیا اور حکومت پر84 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے رقم کی ادائیگی نہ کئے جانے کے خلاف ٹھیکیدارنے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ سندھ حکومت سے رقم دلوائی جائے۔