سرگودھا میں ڈسپنسریوں کو مرمتی ’ٹیکوں ‘ کی ضرورت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 19 جنوری 2016 18:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 19 جنوری۔2015ء )محکمہ صحت کی سرگودھا ضلع میں قائم سرکاری ڈسپنسریوں کی صورتحال پر توجہ نہ دینے کے باعث ڈسپنسریاں خستہ حالی کا شکار ہیں ڈسپنسریوں کی حالت زار یہ ہے کہ ان ڈسپنسریوں میں ادویات ہیں نہ ڈاکٹرز اور نہ ہی ایکسرے وغیرہ کا کوئی انتظام ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے شہریوں کیلئے صحت کے عملی اقدامات کرے۔