پاکپتن میں ٹیچروں کی اتفا قیہ رخصت پر پابندی عائد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 19 جنوری 2016 18:30

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 19 جنوری۔2015ء) ای ڈی او ایجو کشن پاکپتن ضلع مظفر چشتی نے ضلع پاکپتن ٹیچروں کی اتفا قیہ رخصت پر پابندی عائد کر دی۔جس سے ضلع پاکپتن بھر کے ٹیچروں میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

دیگر تمام محکموں میں رخصت اتفا قیہ کسی قسم کی پابندی عائد نہیں اور نہ ہی دیگر اضلاع میں ٹیچروں کی رخصت اتفا قیہ پر پابندی عائد ہے۔پنجاب ٹیچر یونین،متحدہ محاذ اساتذہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے ای ڈی او ایجو کشن پاکپتن ضلع مظفر چشتی کی طرف سے ضلع پاکپتن ٹیچروں کی رخصت اتفا قیہ پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے آفیسر کا فی الفور تبادلہ کیا جائے۔