وزارت داخلہ کا نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے92 افسروں کی خدمات قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی کے سپرد کرنے کا فیصلہ ، ڈیپوٹیشن کے لئے فہرست نیکٹا کے حوالے

منگل 19 جنوری 2016 18:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) وزارت داخلہ نے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے191 میں سے92 افسروں کی خدمات قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی(نیکٹا ) کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان افسروں کی ڈیپوٹیشن کے لئے فہرست نیکٹا کے حوالے کر دی، وزارت داخلہ نے ان افسروں میں سے سلیکٹ ہونے والوں کے نام سے فوری طور پر آگاہ کرنے کا بھی کہا ہے، ذرائع کے مطابق نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے 191 میں سے 92افسروں کی خدمات نیکٹا کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے ان افسرو ں کی فہرست نیکٹا کے سپرد کی ہے اور نیکٹا کو مذکورہ افسروں کے انٹرویوز کے بعد ان کی سلیکشن کا کہا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ افسران نیکٹا میں جانے کو تیار نہیں کیونکہ ڈیپوٹیشن کا دورانیہ تین سال ہوتا ہے اور ان افسران کا کہنا ہے کہ جب یہ دورانیہ پورا ہو گا تو اس کے بعد وہ کدھر جائیں گے؟،واضح رہے کہ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کا بجٹ پہلے ہی نیکٹا کو منتقل کر دیا گیا ہے اور اب این سی ایم سی کے ملازمین کو تنخواہوں کے حصول میں مشکلات در پیش آ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :