بڑھتی دہشت گردی دنیا کا بڑا مسئلہ ہے،یہ خطے میں بڑے مسائل کو جنم دے سکتی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہو گا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایرانی وزیر دفاع حسین دیگان سے ملاقات میں گفتگو

منگل 19 جنوری 2016 18:06

تہران /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی دنیا کا بڑا مسئلہ ہے، دہشت گردی خطے میں بڑے مسائل کو جنم دے سکتی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہو گا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ایرانی وزیر دفاع حسین دیگان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیاگیا۔ ایرانی وزیر دفاع نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، پاکستانی عوام ایرانی بھائیوں سے محبت کرتے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی دنیا کا بڑا مسئلہ ہے، دہشت گردی خطے میں بڑے مسائل کو جنم دے سکتی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہو گا