سڈنی اوپرا ہاوٴس پر حملے کی دھمکی، نو جوا ن پر فرد جرم عائد

منگل 19 جنوری 2016 17:23

سڈنی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) آسٹریلوی پولیس نے ایک ٹین ایجر کو مقامی عدالت میں پیش کرتے ہوئے سڈنی اوپرا ہاوٴس پر حملے کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے اِس کی دھمکیوں کے تناظر میں اوپرا ہاوٴس کو خالی کروا لیا گیا تھا۔ اِس سترہ سالہ نوجوان نے دھمکی گزشتہ جمعرت کے روز دی تھی۔ آسٹریلوی ریاست نیو ساوٴتھ ویلز کی پولیس نے دھمکی کے بعد اوپرا ہاوٴس کو خالی کروا کر اْس کی نوے منٹ تک مکمل چیکنگ کی تھی۔ اِس ٹین ایجر کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ۔

متعلقہ عنوان :