سول و عسکری قیادت کے درمیان تہران جاتے ہوئے دوران پرواز مشاورتی اجلاس

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

منگل 19 جنوری 2016 17:22

وزیراعظم کے طیارے سے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء ) سول و عسکری قیادت کے درمیان ریاض سے تہران جاتے ہوئے دوران پرواز مشاورتی اجلاس ہو اہے جس میں سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی ختم کرانے سے متعلق امور پر اور سعودی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران کی گفتگو زیر بحث رہی ہے اور پاک ایرا ن تعلقات پر تبا دلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ریاض سے تہران جاتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کے طیارے میں پاک ایران تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق امور پر اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے اور اجلا س میں حکام نے سعودی حکام سے ہونے والی گفتگو پر تبادلہ خیال کیا ہے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل نے شرکت کی ہے جبکہ فوجی اور حکومتی سربراہ کے درمیان طیارے میں ون آن ون ملاقات بھی ہے جس میں دنوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :