Live Updates

سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ میں انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم د یدیا

نادرا سے 3 مہینوں میں رپورٹ طلب تصدیقی عمل کے اخراجات تحریک انصاف کے عثمان ڈار برداشت کریں گے

منگل 19 جنوری 2016 17:10

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ میں انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم دیتے ہوئے نادرا سے 3 مہینوں میں رپورٹ طلب کی ہے ۔

(جاری ہے)

تصدیقی عمل کے اخراجات تحریک انصاف کے عثمان ڈار برداشت کریں گے یہ حکم چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی مین تین رکنی بنچ نے منگل کے روز جاری کیا ہے جبکہ خواجہ آصف نے سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پانچ بار رکن قومی اسمبلی بن چکے ہیں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے عمل سے وہ کسی طرح خوفزدہ نہیں ہیں وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں جبکہ عثمان ڈار کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے حلقے کے تمام ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا حکم دیا ہے یہ کام نادرا نے کرنا ہے انہیں مکمل یقین ہے کہ معاملات خواجہ آصف کے خلاف جائیں گے ۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی جس پر عثمان ڈار نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تو الیکشن ٹریبونل نے ان کی درخواست خارج کر دی تھی جس پر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات