الیکشن کمیشن میں رولز پڑھ کر سنائے تھے اب ایوان میں بھی سناؤ، سپیکر کے عارف علوی اور شفقت محمود کو جواب پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

منگل 19 جنوری 2016 16:56

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عارف علوی اور شفقت محمود کو کہا کہ الیکشن کمیشن میں رولز پڑھ کر سنائے اب ایوان میں بھی پڑھ کر سناؤ جس پر پورے ایوان میں قہقہے کی آوازیں گونجنے لگ گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب وزیر دفاع خواجہ آصف کے پالیسی بیان کے بعد پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی شفقت محمود اور عارف علوی فلور مانگنے لگے جس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ رولز کے تحت اس پر بات نہیں ہو سکتی جس پر عارف علوی نے کہا کہ پڑھ کر سنائیں تو سپیکر اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تو رولز پڑھ کر سنائے تھے اب ایوان میں بھی پڑھ کر سناؤ جس پر پورے ایوان میں قہقہے گونجنے لگ گئے ۔