لاہور، بغیر ٹکٹ ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف پارک میں داخل ہونے کی کوشش کو روکنے والے اہلکاروں اور مقامی شہری کے درمیان تنازعہ

نصراللہ نامی شہری کے خلاف دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج

منگل 19 جنوری 2016 16:53

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) بغیر ٹکٹ ماڈل ٹاؤن میں واقع نواز شریف پارک میں داخل ہونے کی کوشش کو روکنے والے اہلکاروں اور مقامی شہری کے درمیان تنازعہ کے بعد ماڈل سوسائٹی کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے نصراللہ نامی شہری کے خلاف دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف پارک ماڈل ٹاؤن پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کے سپروائزر زبیر سردار نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نصر اللہ بغیر ٹکٹ پارک ہی داخل ہونا چاہتا تھا جسے روکا گیا تو اس نے مشتعل ہوکر عملہ کو دھمکیاں اپنا ٹروع کردیں۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی نے اپنا اجلاس طلب کرکے نصراللہ نامی شہری کی پارک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا اور ملزم کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ کے لیے درخواست دائر کی۔

متعلقہ عنوان :